انٹرٹینمنٹ

پاکستانی ’چائے والے‘ کے بعد اب ’ترکاری والی

اکستانی چائے والے ارشد خان کے بعد اب نیپال کی ایک سبزی والی نے بھی ٹوئٹر ٹرینڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ ایک علاقائی بازار میں سبزی فروخت کرنے والی اس لڑکی کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد ‘ترکاری والی’ ٹرینڈ کرنے لگا۔

سبیہ ساچی پوہان ہینڈل سے سبیہ ساچی پوہان نے لکھا: ‘جب خوبصورتی اور کڑی محنت کو ملایا جائے تو نتیجہ نکلتا ہے نیپال کی ترکاری والی، سوشل میڈیا فیم زندہ باد۔’

روی نیپ ہینڈل سے روی نے لکھا: ‘نیپال کی ترکاری والی نے اپنے شکل و صورت سے انٹرنیٹ پر قبضہ کر لیا۔’

کچھ لوگوں نے تو ‘ترکاری والی’ اور ‘چائے والے’ کی شادی کی تجویز بھی دے ڈالی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close