میں تصور بھی نہیں کرسکتی کہ کوئی پاکستانی کشمیر پر لب نہ کھولے
رابی پیرزادہ نے معصوم کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم سے متعلق بیان نہ دینے پر مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ مہوش حیات کا جتنا تجربہ ہے اتنا تجربہ میرا نہیں لیکن میں تصور بھی نہیں کرسکتی کہ کوئی پاکستانی کشمیر پر لب نہ کھولے خواہ کوئی بھی صورتحال ہو۔
رابی پیرزادہ نے انسٹا گرام پر اپنی اور مہوش حیات کی مشترکہ ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ مہوش مجھ سے زیادہ بہتر ہیں کیوں کہ میرے والدین مجھے اجازت نہیں دیتے کہ میں ’ بلی‘ جیسے آئٹم سانگ کروں اور خاص لوگوں سے دوستی کروں۔
اداکارہ رابی پیرزادہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مہوش حیات کی سرجری سے پہلے اور بعد کی تصاویر دیکھی ہیں۔ وہ اب پہلے سے زیادہ حسین ہوگئی ہیں جوکہ سچ بات ہے۔ در حقیقت میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ میں اپنے چہرے اور ہونٹوں کو بہتر کرسکوں بلکہ میرے نزدیک اللہ کی تخلیق کو بگاڑنے سے بہتر یہ ہے کہ میں اس رقم سے کسی کی مدد کر دوں۔