طلاق نے مجھے بکھیر دیا تھا
ہولی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی کا کہنا ہے کہ براڈ پٹ سے ہوئے بریک اپ نے ان کی شخصیت کو بالکل تبدیل کردیا۔
اینجلینا جولی اس وقت اپنی فلم ‘میلیفسنٹ 2’ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس ہی حوالے سے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے براڈ پٹ سے اپنی طلاق پر بات کی۔
اداکارہ اینجلینا جولی اپنی طلاق کے حوالے سے متعدد انٹرویوز کے دوران کھل کر بات کررہی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں قسمت کے بارے میں نہیں جانتی، لیکن اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ میں اب واپس خود کو حاصل کررہی ہوں، کیوں کہ میں کھو چکی تھی، اس طلاق نے مجھے بکھیر دیا تھا۔
اینجلینا جولی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ براڈ پٹ سے ہوئے بریک اپ نے ان کی شخصیت کو بالکل تبدیل کردیا۔
اینجلینا کے مطابق میرا رشتہ براڈ سے ختم ہوچکا تھا، جب ہم الگ ہوئے تو میں خود کو پہچان ہی نہیں پا رہی تھی، میں بہت زیادہ ٹوٹ چکی تھی، لیکن میں نے اس تجربے سے بہت کچھ سیکھا۔
البتہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ان کے بکھر جانے کی وجہ صرف براڈ پٹ سے طلاق نہیں تھی بلکہ وہ اپنی صحت سے متعلق بھی کافی مسائل سے دوچار تھیں۔
چند روز قبل براڈ پٹ نے بھی نیو یارک ٹائمز کو دیے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ اینجلینا سے طلاق کے بعد وہ منشیات کی عادت کو ختم کرنے کی کوشش میں لگے رہے۔