انٹرٹینمنٹ

حدیقہ کیانی کے اپنی زندگی سے متعلق اہم انکشافات

 پاپ موسیقی کی کامیاب گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی نجی زندگی سے متعلق  اہم انکشافات کیے

حدیقہ کیانی کا شمار پاکستان میں پاپ موسیقی کی گنی چنی کامیاب گلوکاراﺅں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے ہم عصر مرد گلوکاروں کو فن کے میدان میں بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

روایتی آلات موسیقی اور جدید میوزک کے دلاویز امتزاج سے گلوکارہ حدیقہ کیانی 1995ءسے 2017ءتک مسحور کن آواز اور مدھر دھنوں سجے اپنے البمز ’راز، روشنی، رنگ، رف کٹ، آسمان اور وجد‘ سے اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔

پاپ موسیقی کے ساتھ ساتھ علاقائی دھنوں پر بھی انہیں کمال مہارت حاصل ہے۔ نرم دل اور حساس حدیقہ کیانی نے کئی مقامی اور عالمی ایوارڈز اپنے نام کیے

ثمینہ پیر زادہ کے پروگرام میں دوران گفتگو اپنی ازواجی زندگی کے حوالے سے حدیقہ کیانی نے بتایا کہ بچے کو گود لینا میری زندگی کا سب سے حسین تجربہ تھا اور میں اپنے بیٹے ناد علی کے لیے بہت حساس بھی ہوں۔حدیقہ کیانی نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ ناد علی کی پرورش میں کوئی کمی رہے، اسے باپ کا پیار بھی ملنا چاہیے اور دستاویز میں بھی ایک سرپرست کا ہونا ضروری تھا اس لیے میں نے فوری طور برطانوی تاجر سے شادی کی۔

معروف گلوکارہ نے اپنی زندگی کے اہم موڑ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے میرے توقعات پوری نہیں ہوسکیں اور میرا مقصد یعنی ناد علی کو باپ کا پیار اور سرپرستی ملنا پورا نہیں ہوسکا تو میں نے خلع لے لی اور اب میں اپنی ماں اور بیٹے کے ہمراہ ایک خوشگوار زندگی جی رہی ہوں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close