دنیا کی بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کےحوالے سے آنکھیں بند
بھارت اقلیتوں اور عورتوں کیلئے خطرناک ملک بن گیا ہے
بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی بھی بھارت میں اقلیتوں پر ہندوانتہا پسندوں کے مظالم کے خلاف میدان میں آگئی ہیں۔
بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا کہ دنیا نے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم اور ہندو انتہاپسندی کےحوالے سے آنکھیں بند کرلی ہیں۔
بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی نے ٹویٹ کیا ہے کہ بھارتی ریاست بہار میں آر ایس ایس شدت پسند ہندوؤں نے عیسائی عورت کو برہنہ کرکے شہر میں گشت کرایا،آر ایس ایس کے شدت پسندوں نے پہلے عیسائی خاتون کا گھر جلایا، بعد میں اسے مارا پیٹا اور برہنہ کرکے شہر میں گشت کرایا، اداکارہ رانی کا کہناتھا کہ بھارت اقلیتوں و عورتوں کیلئے خطرناک ملک بن گیاہے
اداکارہ نے ایک دوسری ٹویٹ میں کہا کہ اترپردیش میں آر ایس ایس کے ہندو انتہاپسندوں نے مسیحی جوڑے کو زندہ جلادیا جو اپنی زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، رانی مکھرجی نے لکھا کہ مسیحی جوڑے کا بیٹا اپنے والدین کو جلتا دیکھ کر سسک رہا تھا,یہ انتہائی خوفناک ہے,دنیا نے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم اور ہندو انتہاپسندی کےحوالے سے آنکھیں بند کرلی ہیں۔