انٹرٹینمنٹ
حکومت یکساں نصاب تعلیم کورائج کرے
لاہور : سینئر اداکارہ صباء پرویز نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں تعلیم اور صحت کو مشن کی بجائے کاروبار بنا لیا گیا ہے
حکومت یکساں نصاب تعلیم کے نعرے کو عملی شکل دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔
سینئر اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم کا حصول اس قدر مشکل بنا دیا گیا ہے کہ لوگ اس کی وجہ سے شدید پریشان ہیں ۔ ایلیٹ کلاس اور سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں اور عملی زندگی میں غریب کا بچہ مقابلے کی دوڑ سے ہی باہر ہو جاتا ہے ۔
حکومت یکساں نصاب تعلیم کورائج کرے تاکہ غریب او رامیر کے بچے میں مقابلہ ہو سکے ۔ اس کے علاوہ صحت کے حوالے سے بھی غریب طبقات کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے
غریب آدمی کو اچھے علاج کی سہولیات میسر نہیں ، حکومت سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر کرے اور فنڈز کو آبادی کے تناسب سے بڑھایا جائے ۔