انٹرٹینمنٹ

عدنان صدیقی کا پاکستان کے بہادر جوانوں کو دلکش انداز میں خراج تحسین

کراچی: 

نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے بانسری پر’’اے راہ حق کے شہیدوں‘‘ بجاکر پاکستان کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

عدنان صدیقی کا شمار پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہےتاہم اداکاری کےعلاوہ وہ بانسری پر خوبصورت دھنیں بجانے میں بھی ماہر ہیں۔ چند روز قبل ہم ایوارڈ شو کے دوران انہوں نے بانسری پر ملی نغمہ بجاکر شائقین کو مسحور کردیا تھا اور اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بانسری پر ’’اے راہ حق کے شہیدوں ‘‘بجا کر پاکستانی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

عدنان صدیقی نے لکھا ’’اے راہ حق کے شہیدوں‘‘ کو سب سے پہلے نسیم بیگم نے گایا تھا جس کے بعد اس خوبصورت گیت کو میڈم نور جہاں نے گایا۔ یہ گیت ہمیشہ میری آنکھوں میں آنسو لے آتا ہے۔

عدنان صدیقی نے لکھا ہمارے جوانوں کی ملک کے لیے خدمت ہمارے تصور سے باہر ہے، ہم امن و چین سے رہیں اس لیے ہمارے جوان دن رات بغیر تھکے ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔ آندھی آئے یا طوفان کوئی چیز انہیں نہیں روکتی  وہ ہمارے لیے اپنی جان کی قربانیاں دینے سے بھی نہیں چوکتے۔ میں بانسری پر یہ دھن بجاکر انہیں شکریہ کہنا چاہتا ہوں۔ میں ہمارے وطن پاکستان کی حفاظت کرنے والے ہر جوان کو سلام پیش کرتاہوں، پاکستان زندہ باد

سرفراز احمد کو کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا ؟ مصباح الحق نے بتا دیا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close