انٹرٹینمنٹ
جھوٹی افواہیں پھیلانے سے گریز کریں
میری پرائیویسی کا خیال کیجیے اور جھوٹی افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سارہ خان نے اپنی شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری کے ذریعے کی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’کسی کی بھی بات پر یقین اس وقت تک نا کریں جب تک میں خود وہ بات نہ کہوں۔
اداکارہ نے "میری پرائیویسی کا خیال کیجیے اور جھوٹی افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔”
سارہ خان نے مزید وضاحت ہوئے کہا کہ میں عنقریب شادی نہیں کر رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو سارہ نے آغا علی سے بریک اپ کے حوالےسے خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ آغا علی کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا اور وقت نے یہ ثابت بھی کر دیا ہے۔