انٹرٹینمنٹ
میشا ہتک عزت کیس: اداکارہ عفت عمر کا بیان قلم بند
لاہور: علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں اداکارہ عفت عمر نے بھی بیان قلم بند کرادیا۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے میشا کے خلاف علی ظفر کے ہتک عزت کے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے دیگر گواہان کا ریکارڈ قلم بند کیا۔
دورانِ سماعت اداکارہ عفت عمر نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں علی ظفر اور میشا شفیع دونوں کو جانتی ہوں جب کہ علی کے والد میرے استاد بھی تھے، میشا اور ان کی والدہ کی اس پیشے میں بہت زیادہ عزت ہے۔
اداکارہ نے عدالت کو بتایا کہ علی نے ماڈلنگ شروع کرتے ہوئے مجھ سے رابطہ کیا اور میرے ساتھ ہی مل کر ٹی وی پر پہلا پلے کیا۔
عدالت نے اداکارہ کا بیان قلم بند کرنے کے بعد کیس کی مزید سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔