انٹرٹینمنٹ
فواد خان نے پاکستانی فلم کا معاوضہ 2 کروڑ طلب کرلیا
اداکار فواد خان نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ دو کروڑ روپے طلب کیا ہے۔
مقامی اخبار کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ڈائریکٹر جن کیا یک فلم کچھ عرصہ پہلے ہی ریلیز ہوئی ہے، اپنی نئی فلم کے لئے فواد خان سے رابطہ کیا جن کے منیجر نے بتایا کہ وہ دوکروڑ روپے معاوضہ لیں گے اور اس میں کسی طرح کی کوئی کمی نہیں کریں گے۔جب ڈائریکٹر نے انہیں بتایا کہ پاکستانی مارکیٹ کے حساسب سے بہت زیادہ معاوضہ ہے تو منیجر نے کہا کہ فواد خان نے اپنا معاوضہ فکس کیا ہوا ہے اور وہ اس سے کم نہیں لیتے کیونکہ پاکستان میں بہت سے لوگ انہیں منہ مانگا معاوضہ دیتے ہیں۔
اس بارے میں مذکورہ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ فواد خان جیسے اور بہت سے پاکستانی فنکاروں کو اپنی انڈسٹری سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ان کا مقصد صرف پیسہ کمانا ہے۔