انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ میں 21 سال بعد ایک اور شادی ٹوٹ گئی

ممبئی:  اداکار ارج رامپال کوآج شادی کے 21 سالوں بعد اپنی بیوی مہر جیسیا سے طلاق مل گیا ہے۔

ان کی شادی تو کافی پہلے ہی ٹوٹ گئی تھی۔ طلاق آج ہوئی ہے۔ طلاق سے پہلے ہی اس اداکار ارج رامپال کا دوسرا رشتہ بھی زبردست سرخیوں میں رہا۔

رپورٹس کے مطابق ارجن رامپال اور سپر ماڈل رہ چکیں مہر جیسیا کی شادی 1998 میں ہوئی تھی۔ ان دونوں کی دو بیٹیاں ماہکا اور مائرا بھی ہیں۔ مئی 2018 میں ارجن اور مہر نے الگ ہونے کا اعلان کردیا تھا۔ دونوں نے سیپریشن کا اعلان ایک مشترکہ بیان جاری کرکے کیا تھا۔

اس کے بعد ارجن رامپال گھر چھوڑ کر ممبئی کے ہی ایک 2 بی ایچ کے فلیٹ میں شفٹ ہوگئے تھے۔ وہیں اب جاکر ان دونوں کو کورٹ سے طلاق مل گیا ہے۔ چیف جسٹس شیلجا ساونت نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت کپل کے طلاق کو منظوری دی۔

کورٹ کے فیصلے کے مطابق دونوں بیٹیاں ماہکا اور مائرا کی کسٹڈی مہر کو ملی ہے۔ ارجن رامپال کی بیٹیاں ماں کے ساتھ باندرا میں واقع ڈوپلیکس میں رہیں گی۔

طلاق سے پہلے ہی اداکار ارج رامپال کا دوسرا رشتہ بھی زبردست سرخیوں میں رہا۔

ارجن ساوت افریقی ماڈل اور اداکارہ گریبیلا ڈیمیٹری ایڈس کے ساتھ رلیشن  شپ میں ہیں۔ ارجن رامپان گزشتہ دنوں اپنی گرل فرینڈ کے حمل کو لیکر سرخیوں میں رہے تھے۔ جولائی میں وہ بیٹے کے والد بن چکے ہیں۔ ان کی گرل فرینڈ شادی سے پہلے ہی ماں بن گئی تھیں جبکہ اب یہ مانا جارہا ہے کہ ارجن رامپال طلاق کے بعد شادی کرسکتے ہیں۔ ارجن اپنی گرل فرینڈ گیبریلا سے کتنا پیار کرتے ہیں وہ اپنے سوشل اکاؤنٹ کے ذریعہ کئی بار اظہار کر چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close