انٹرٹینمنٹ

اکیلی رہنے والی عورت معاشرے کو تسلیم نہیں

بالی وڈ : تنہا رہنے والی خواتین معاشرے کو تسلیم نہیں

انڈین فلم انڈسٹری کی اداکارہ تبسم فاطمہ ہاشمی 46سالہ ”  تبو” غیر شادی شدہ ہیں۔

اداکارہ  تبو کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں لوگوں کو یہ بات تسلیم کرنے میں دشواری ہوتی ہے کہ کوئی خاتون اپنی مرضی یا پسند سے تنہا رہنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔

کیونکہ ہمارے معاشرے میں جہاں لڑکی کو ہوش سنبھالتے ہی کہا جاتا ہے کہ وہ پرایا دھن ہے اسے کسی دوسرے کے گھر جانا ہے وہ کسی اور کی امانت ہے اب ایسے میں لڑکی دوسرے کے گھر نہ جانے کا فیصلہ کرے تو سوال تو اٹھیں گے۔

اس طرح کی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ صرف لڑکیوں میں ہی نہیں لڑکوں میں بھی تاکہ مجموعی طور پر معاشرہ ان روایات اور نظریات کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔

انڈین فلم انڈسٹری میں ایسی بہت کم اداکارائیں ہیں جو اپنے کرداروں سے اتنی متعارف ہوتی ہیں کہ آپ کسی اور کو اس کردار میں تصور ہی نہیں کر سکتے۔ تبسم فاطمہ ہاشمی یعنی تبو ایسی ہی چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

ماچس، استِتو، چاندنی بار اور حیدر جیسی فلمیں اس کی ایک مثال ہیں۔ سنجیدہ سینیما میں انتہائی جذباتی اور سنجیدہ کرداروں کے ذریعے لوگوں کو متاثر کرنے والی تبو نے جب پچھلے سال گول مال اگین جیسی کامیڈی فلم کی تو لوگ حیران رہ گئے۔

لیکن یہی ایک مضبوط اور باصلاحیت اداکار کی پہچان ہے کہ وہ اپنے مختلف کرداروں سے لوگوں کو محظوظ کرتے رہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close