انٹرٹینمنٹ

میں آج بھی اپنے فن سے محبت کرتی ہوں

کراچی : فلم انڈسٹری چھوڑ رہی ہوں یا نہیں، اداکارہ کبریٰ خان نے بتا دیا

اداکارہ نے شوبز چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال کچھ برس تک انڈسٹری نہیں چھوڑ رہی

کبریٰ خان نے کہا کہ اگر مجھے یہ محسوس ہوا کہ میں اپنی سوچ کے مطابق کام نہیں کر پا رہی تو میں اپنا راستہ بدل لوں گی، چاہتی ہوں کہ اس راہ پر چلوں جہاں اللہ مجھ سے راضی ہو اور اس راستے سے گریز کروں جہاں اللہ پاک کی ناراضی کا سامنا ہو۔

اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ حال ہی میں جاری کردہ انٹرویو میں میری باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں آج بھی اپنے فن سے محبت کرتی ہوں اور میں نے جو کام آج تک کیا ہے اس سے مطمئن ہوں اور خدا نخواستہ اگر میں نہیں کر پاتی تو میں یہ انڈسٹری چھوڑ دوں گی۔انہوں نے کہا کہ فی الحال کچھ سال تک یہ انڈسٹری نہیں چھوڑ رہی

ہاں اگر مجھے یہ محسوس ہوا کہ میں اپنی سوچ کے مطابق کام نہیں کر پا رہی تو میں اپنا راستہ بدل لوں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں کوئی مذہبی اسکالر نہیں ہوں بلکہ میں تو ایسی شخص کی مانند ہوں جسے زندگی گزارنے کے درست طریقے کی تلاش ہے اور میں پوری زندگی یہ کوشش جاری رکھوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close