انٹرٹینمنٹ

لوگ نفرت کیلئے کہاں سے وقت نکال لیتے ہیں

لاہور: اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ آج کے دور میں انسان مشین بن گیا ہے اور اس کے پاس اپنے ہی لئے وقت نہیں

مجھے آج تک سمجھ نہیں آسکی کہ لوگ نفرت کیلئے کہاں سے وقت نکال لیتے ہیں

اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ محبتیں بانٹنے والے ہمیشہ لوگوں کے زندہ رہتے ہیں ، ہمارے معاشرے میں صبر و تحمل نا پید ہوتا جارہا ہے جو خطرناک رجحان ہے ۔

ثناء نے کہا کہ آج کے دور میں سماجی اور معاشی مسائل کے باعث لوگ شدید ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں لیکن کسی سے نفرت کرنے اور جھگڑنے سے مسائل کا حل نہیںنکلتا بلکہ انسان کو مشکل حالات کا دلیری سے مقابلہ کرنا چاہیے

اداکارہ نے کہا کہ آج کے دور میں انسان مشین بن گیا ہے اور اس کے پاس اپنے ہی لئے وقت نہیں ، سوشل سر گرمیاں نہ ہونے سے بھی مسائل جنم لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے تو بڑے آج کل کے بچوں کے رویے بھی تبدیل ہو رہے ہیں اس لئے والدین اس کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہماری آنے والی نسل تحمل مزاج ہو اور یہ کامیابی کی بڑی ضمانت ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close