انٹرٹینمنٹ

ہمارے ہاں فلم کا شعبہ تاحال مضبوط نہیں

ابھی فلمسازی کا نیا دور شروع ہوا ہے لیکن بہت سے مسائل کا سامنا ہے

معروف اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ ٹی وی سے وابستہ لوگوں نے فلم کے شعبے کی بحالی کیلئے جوقدم اٹھایا ہے وہ بہترین ہے۔ اب فلم سے وابستہ افراد کوبھی چاہئے کہ وہ ان کی سپورٹ کریں اوراس عمل میں ان کے شانہ بشانہ چلیں، تاکہ فلم کا شعبہ ترقی کرے۔

سارہ لورین نے کہا پاکستان فلم انڈسٹری کوترقی کی راہ پرآگے بڑھنے کیلئے ابھی بہت سی منزلیں طے کرنا ہوں گی۔ ابھی یہاں فلمسازی کا نیا دور شروع ہوا ہے لیکن بہت سے مسائل کا سامنا ہے، جس کے حل تک انٹرنیشنل مارکیٹ میں رسائی  ممکن  نہیں۔

سارہ لورین نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ڈراما اپنے عروج پرہے، جس طرح ماضی میں پاکستانی ڈرامے کوپسند کیاجاتا تھا، اسی طرح آج بھی پاکستانی ڈراما پاکستان اوردنیا کے بیشترممالک میں دیکھا اورپسند کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد اس شعبے کو اپنا رہی ہے۔

فلم کا انداز اس وقت دنیا بھرمیں تبدیل ہوچکا ہے۔ جس طرح فلمسازی کے شعبے میں تبدیلی آئی ہے، اسی طرح فلم کی کہانی، میوزک اورتکنیکی شعبے بھی تبدیل ہوئے ہیں، مگرہمارے ہاں ابھی تک اس طرح سے تبدیلی کوقبول نہیں کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں فلم کا شعبہ تاحال مضبوط نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close