انٹرٹینمنٹ

فلم ’دبنگ تھری‘ کا بائیکاٹ ، پابندی کا مطالبہ

بالی وڈ کی کامیاب ترین فلم ’دبنگ تھری‘ پر سوشل میڈیا صارفین پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں

بائیکاٹ ’دبنگ تھری‘ سلمان خان نے ہندو دھرم کی تذلیل کی ہے

سوشل میڈیا صارفین ’بائیکاٹ دبنگ تھری‘کا ہیش ٹیگ کیوں استعمال کر رہے ہیں

سلمان خان کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ’دبنگ‘ تھی جس کا سیکیوئل جلد نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا لیکن سوشل میڈیا پر صارفین کے مطابق سلمان خان کی آنے والی فلم ’دبنگ تھری‘ میں ہندوؤں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اس فلم کے ایک گانے ’ہُڑہُڑ دبنگ‘ میں ہندو درویش ’سادھو‘ کی طرح لباس پہنے کچھ لوگ گٹار بجاتے ہوئے رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


صارفین کے مطابق یہ گانا ان کے لیے ہندو ثقافت کی تذلیل ہے، یہی وجہ ہے کہ مداحوں کی جانب سے اس فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


بھارت میں لوگ اس حوالے سے نفرت ظاہر کرنے کے مختلف انداز اپنا رہے ہیں اور ٹوئٹر پر ’دبنگ تھری‘ پر پابندی لگانے کے حوالے سے ملے جلے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close