انٹرٹینمنٹ

مشرق وسطیٰ کی پہلی خاتون یوٹیوب اسٹار

یوٹیوب پرسال 2019میں مقبول ہونے والی پہلی عرب خاتون، نور اسٹار

یوٹیوب نے دنیا بھر کی مقبول ویڈیوز اور یوٹیوب چینلز کی فہرست جاری کی۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹس کے مطابق پورے سال کی ریوائنڈ ویڈیو میں بتایا گیا ہے عراقی نژاد عرب یوٹیوب اسٹار ’نور اسٹار‘ وہ پہلی عرب خاتون ہیں جو 2019 میں سب سے زیادہ مقبول رہیں۔

 

نور اسٹار کے یوٹیوب چیبل کو 2019 میں ایک کروڑ افراد نے سبسکرائب کیا اور اب تک ان کے چینل کو ایک کروڑ 30ایک کروڑ 30 لاکھ سبسکرائبرز کے ساتھ ’نور اسٹارز‘ مشرق وسطیٰ کی وہ پہلی خاتون یوٹیوب اسٹار بن گئی ہیں جن کے چینل کو ریکارڈ افراد نے سبسکرائب کیا ہے۔ لاکھ افراد سبسکرائب کر چکے ہیں۔

نور اسٹار کا تعلق عراق سے ہے اور انہوں نے 2014 میں اپنا یوٹیوب چینل لاؤنچ کیا تھا اور ابتدائی طور پر وہ گھریلو زندگی اور معاملات سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کرتی تھیں۔

گزتے وقت کے ساتھ نور اسٹار نے اپنے یوٹیوب چینل پر عرب ثقافت، عرب نوجوان لڑکیوں کے مسائل اور خواہشات پر ویڈیوز جاری کرنے سمیت انٹرٹینمنٹ اور مزاحیہ انداز کی ویڈیوز بھی جاری کرنا شروع کیں۔

اپنے مواد کو وسعت دیے جانے کے بعد نور اسٹار کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کے سبسکرائبرز کی تعداد بڑھنے لگی۔

2019 کے آغاز میں ہی انہوں نے ریکارڈ ایک کروڑ سبسکرائبر کا ٹارگیٹ عبور کیا اور اب تک وہ ایک کروڑ 30 لاکھ سبسکرائبرز کے ساتھ سب سے مقبول مشرق وسطی خاتون کا اعزاز رکھتی ہیں۔

نور اسٹار کے زیادہ تر ویڈیوز کو 10 لاکھ بار تک دیکھا جا چکا ہے جب کہ ان کی چند ویڈیوز کو کروڑوں بار بھی دیکھا جا چکا ہے۔

نور اسٹار اب میوزک ویڈیوز بھی جاری کرتی ہیں اور ان میں عرب ثقافت، عرب ممالک اور عرب لڑکیوں کے اسٹائل کی ہی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

 

ان کی چند ایک ویڈیوز کو ڈیڑھ کروڑ بار سے زائد بار بھی دیکھا جا چکا ہے۔

نور اسٹار کی مقبولیت کے بعد ان کی چھوٹی بہن ’بینن‘ نے بھی اپنا یوٹیوب چینل لاؤنچ کیا تھا اور اب تک ان کے بھی 50 لاکھ کے قریب سبسکرائبر بن چکے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close