شوبز انڈسٹری کی چند ادا کاراؤں کے کاروبار
رواں سال کاروباری دنیا سے جُڑنے والی پاکستانی اداکارائیں
پاکستانی اداکاراؤں نے انڈسٹری میں بہترین اداکاری کر کے اپنا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ کاروباری میدان میں بھی قدم جمانے کی بھرپور کوشش کی۔
سال2019 میں کئی شوبز ستاروں نے سلور اسکرین پر پہلی مرتبہ قدم رکھے تو کسی نے خود فلم بنانے کی ٹھان لی جب کہ انڈسٹری کی چند ادکاراؤں نے اپنا کاروبار بھی شروع کیا۔
سال2019 میںشوبز ستاروں نے اپنے برانڈز کی بنیاد رکھیں۔
Areeba Habib Clothing
شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل عریبہ حبیب نے رواں سال اپنی کپڑوں کی برانڈ متعارف کرائی۔
A&M Closet
شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مقبول ترین جڑواں بہنوں کی جوڑی اداکارہ ایمن اور منال نے بےشمار ڈراموں میں اداکاری کر کے انڈسٹری میں نام بنایا۔
جڑواں بہنوں کی جوڑی اداکارہ ایمن منیب ا ور منال خان نے بھی رواں سال اپنی کپڑوں کی برانڈ متعارف کرا کر کاروباری دنیا میں قدم رکھا۔
دونوں بہنوں کی کپڑوں کی برانڈ مشرقی لباس پر مبنی ہے اور ان کی برانڈ سے بھی صارفین فی الحال آن لائن خریداری کر سکتے ہیں۔
Nida Yasir Collection
معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے بھی 2019 میں سوشل میڈیا پر اپنی کپڑوں کی برانڈ ’Nida Yasir Collection‘ جلد متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Omal By Komal
ڈرامہ انڈسٹری کی دنیا میں حال ہی میں قدم رکھنے والی اداکارہ کومل عزیز نے 2019 میں اپنی کپڑوں کی برانڈ ’Omal By Komal‘ متعارف کرائی جس میں مغربی اور مشرقی دونوں ہی طرز کے لباس شامل ہیں۔
اداکارہ کی برانڈ کے کپڑوں کی قیمتیں بھی مناسب رکھی گئی ہیں تاکہ اسے ہر کوئی خرید سکے۔
UXM – WHOCAN
معروف و مقبول جوڑی اداکارہ عروہ اور ماورا نے کپڑوں کی برانڈ متعارف کرائی۔
دونوں بہنوں کی برانڈ میں مغربی طرز کے لباس اور اینٹیک جیولری فروخت کی جاتی ہے، عروہ اور ماورا کی اس برانڈ سے فی الحال صارفین آن لائن شاپنگ کر سکتے ہیں۔