انٹرٹینمنٹ
امریکی 61سالہ گلوکارہ کا کم عمر بوائے فرینڈ
نیویارک: 61سالہ امریکی گلوکارہ میڈونا نے کم عمر لڑکے کو بوائے فرینڈ بنا لیا۔
گلوکارہ میڈونا کے نئے بوائے فرینڈ کا نام ایلاملک ولیمز ہے جس کی عمر 25سال ہے
میڈونا کے نئے بوائے فرینڈ ولیمز کے والدین بھی میڈونا سے عمر میں چھوٹے ہیں۔
تاہم ولیمز کی 55سالہ والدہ لوری اور 59سالہ والد ڈریو اپنے بیٹے کے میڈونا کے ساتھ معاشقے پر بہت خوش ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ولیمز نے ڈانسر کے طور پر اپنا کیریئر شروع کیا ہے، ولیمز کے والد کا کہنا تھا کہ ‘‘میڈونا نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ ہمارے بیٹے سے کتنی محبت کرتی ہے اور اس کا کتنا خیال رکھتی ہے۔
ولیمز کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ ولیمز اور میڈونا کی عمروں میں بہت فرق ہے لیکن میں نے اپنے بیٹے سے کہا ہے کہ محبت عمروں کی پابند نہیں ہوتی۔