ہالی وڈ اداکارہ کی30 سالہ دوستی شادی میں بدل گئی
ہالی وڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے پانچویں شادی کرلی۔
اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے مشہور فلم سیریز ’بیٹ مین‘کے پروڈیوسر جان پیٹر سے پانچویں شادی کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے یہ شادی خفیہ طور پر بدھ کو کیلیفورنیا کے شہر میلیبو میں کی۔
ہالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں جان پیٹر سے جنتی محبت کرتی ہوں اس کا کوئی موازنہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں اور دونوں کے درمیان 30 سال سے دوستی چلی آ رہی ہے۔
جان پیٹر کی پامیلا اینڈریسن سے پہلی ملاقات 1980 میں ہوئی تھی جس کے تھوڑے ہی عرصے بعد جان پیٹر نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی تھی۔
اداکارہ پامیلا اینڈرسن کی عمر اس وقت 52 سال ہے جب کہ ان کے موجودہ شوہر جان پیٹر کی عمر 74 برس ہے۔
اداکارہ پامیلا اینڈرسن کی چوتھی شادی 2004 میں ختم ہوئی تھی۔ اداکارہ نے جان پیٹر سے قبل ٹامی لی، کڈ راک اور پوکر پلیئر رک سیلمون سے بھی شادی کی۔ رک سیلمون سے پامیلا اینڈرسن سے دو مرتبہ شادی کی۔