پاکستان سے جانے کا من کا نہیں کر رہا
کراچی: جرمن اداکارہ پاکستان کے عشق میں گرفتار ہو گئیں۔
جرمنی سے تعلق رکھنے والی ماڈل و اداکارہ لیلیٰ داستان اپنے پہلے ہی دورے میں پاکستان کی دیوانی ہوگئی۔
خوبرو اداکارہ لیلیٰ داستان کو پاکستانی ثقافت سے پیار ہوگیا ہے اور وہ یہاں مستقل رہائش اختیار کرنے کی خواہش مند ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران خوبرو جرمن اداکارہ لیلیٰ داستان نے کہا کہ یہ ملک بے حد خوبصورت ہیں اور یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں۔ میں پاکستان کی ثقافت سے کافی متاثر ہوں اور اب مستقل طور پر پاکستان میں رہائش اختیار کرنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے قلیل عرصے میں کچھ فیشن شوز میں حصہ لیا تو کیٹ واک میں شریک ماڈلز اور دیگر ساتھیوں سے مل کر مجھے بہت اچھا لگا، میں پاکستانی دلکش ملبوسات کی دیوانی ہوگئی ہوں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں تین ماہ قبل پہلی بار فیشن شو میں کیٹ واک کیلیے پاکستان آئی تھی اور اب واپس جانے کا من کا نہیں کر رہا ہوں۔ میں یہاں ایک فلم میں جاوید شیخ، معمر رانا اور شہروز کیساتھ کام کر رہی ہوں۔
اپنے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں لیلیٰ داستان نے بتایا کہ جرمنی میں پیدا ہوئی اور الحمداللّٰہ مسلمان ہوں۔ مجھے اردو زبان سے پیار ہے اور میں آج کل اردو سیکھ بھی رہی ہو۔ پاکستانی ڈرامے اور فلمیں بھی شوق سے دیکھتی ہوں۔ راحت فتح علی پسندیدہ گلوکار ہیں۔
میں پاکستان سے متعلق دنیا کے منفی تاثر کو ختم کرنا چاہتی ہوں کیوں کہ میں جانتی ہوں پاکستان ایک پُرامن اور سلامتی والا ملک ہے اور یہاں کے لوگ خوش مزاج، دریا دل اور مہمان نواز ہیں۔