انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سنی لیونی نے اپنے نئے کیریئر کا آغاز کردیا

ممبئی: بالی ووڈ میں اداکاری کے بعد سنی لیونی نے نئے کیریئر کا انتخاب کرلیا

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے بطور پروڈیوسر کیریئر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا کے مطابق اداکارہ سنی لیونی بالی ووڈ میں بطور آئٹم گرل پہچانی جاتی ہیں لیکن اب انہوں نے پروڈکشن کے شعبے میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں سنی لیونی نے کہا کہ وہ بطور پروڈیوسر سب کو برابر سمجھتی ہیں اور کسی کو بھی چائے پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، وہ انا پرستی سے دور رہتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ اور سلمان خان جتنے بجٹ کی فلم تو نہیں بنا رہیں لیکن کم بجٹ میں ایک اچھی کہانی کو ترجیح دینا پسند کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close