گلوکارہ صنم ماروی کا ازدواجی سفر ختم
لاہور :عدالت نے گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کردی
گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر پر سنجیدہ الزامات عائد کرتے ہوئے خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
فیملی کورٹ نے گلوکارہ ضنم ماری کی درخواست پر خلع کی ڈگری جاری کرنے کا حکم دیا
گلوکارہ صنم ماروی کا شوہر حامد کے ساتھ ازدواجی سفر خلع کی ڈگری جاری ہونے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا
سماعت کے موقع پر صنم ماروی کا کہنا تھا کہ وہ اب حامد خان کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتیں کیونکہ وہ ان پر تشدد کرتا ہے اور انہیں گالیاں دیتا ہے۔
انہوں نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ شادی کے بعد شوہر کا رویہ یکسر تبدیل ہوگیا اور پھر اُس نے مجھے بچوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
میں اپنے بچوں کی خاطر شوہر کا ظلم اور تشدد برداشت کرتی رہی مگر اب یہ ناقابل برداشت ہوگیا، میں اب اپنے شوہر کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی لہذا عدالت خلع کی اجازت دے ۔
شوبز انڈسٹری میں شادیاں ٹوٹنے کی بڑی وجہ جھوٹ ہے، عدالت نے بیانات کو سننے کے بعد خلع کی ڈگری جاری کردی۔
صنم ماروی کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو کراچی میں قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2009 میں حامد علی کے ساتھ ازدواجی زندگی کا آغاز کیا تھا جوخلع کی ڈگری جاری ہونے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا