جینفر گارنر سے اپنا رشتہ ختم کرنا سب افسوسناک واقعہ ہے
ہولی وڈ کے نامور اداکار بین ایفلک اور ان کی سابق اہلیہ جینفر گارنر کا شمار انڈسٹری کی کامیاب جوڑیوں میں کیا جاتا تھا
اداکار بین ایفلک کا نیویارک ٹائمز کو دیے انٹرویو میں کہنا تھا کہ جینفر گارنر سے اپنا 10 سالہ رشتہ ختم کرنا ان کی زندگی کا سب افسوسناک واقعہ ہے۔
اداکار نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی شادی کے پورے عرصے شراب نوشی کے عادی رہے لیکن 2015 اور 2016 کے دوران جب مسائل میں اضافہ ہوا تو ان کی یہ لت بھی بڑھ گئی جس کے باعث شادی شدہ زندگی اور بھی زیادہ متاثر ہوئی۔
2018 میں طویل عرصے کی علیحدگی کے بعد بین ایفلک اور 47 سالہ جینفر گارنر کے درمیان طلاق ہوئی۔
بین ایفلک کے مطابق انہیں آج بھی اس بات کا افسوس ہے اور وہ خود کو قصوروار ٹھہراتے ہیں۔
اس کے باوجود ان کی کوشش یہی ہے کہ وہ اپنے ماضی کو خود پر زیادہ حاوی نہ ہونے دیں کیوں کہ اس کا منفی اثر ان کی صحت پر بھی پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے غلطیاں ہوئیں اور مجھے ان کا افسوس بھی ہے لیکن اب وقت ہے کہ ان سے سبق سیکھ کر آگے بڑھا جائے