انٹرٹینمنٹ

اداکارہ مریم نفیس نے خود کو ہراساں کرنے والے شخص کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مریم نفیس نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خود کو ہراساں کرنے والے شخص کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس کے پیغامات کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔

اداکارہ نے ملاقات کے عوض پیسوں کی پیش کش کرنے والے مرد کے پیغامات کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح ایک شخص کے پیغامات انہیں ذہنی طور پر پریشان کر رہے ہیں۔

مریم نفیس نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اداکارہ ہیں، جسم فروش نہیں‘

اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے کوشش کی کہ وہ ایسے نامناسب پیغامات کے جوابات سے منہ موڑ لیں مگر ان کے پاس ان پیغامات کے اسکرین شاٹ شیئر کرنے کے علاوہ کوئی بھی راستہ نہیں تھا۔

ہراساں کرنے والے شخص کے بھیجے گئے پیغامات کو واضح طور پر پڑھا جا سکتا ہے۔

پیغامات میں اگرچہ واضح طور پر کوئی غیر اخلاقی بات نہیں کی گئی تاہم پیغامات میں اداکارہ کو ملاقات کے عوض پیسوں کی پیش کش کی گئی تھی۔

پیغام بھیجنے والے شخص نے اداکارہ کو بتایا کہ وہ ان سے کہیں بھی، کسی بھی جگہ یہاں تک کہ دوسرے ملک میں بھی ملاقات کرنے کو تیار ہے اور اس کے عوض وہ اداکارہ کو ڈھائی سے 3 لاکھ روپے تک کی رقم بھی فراہم کر سکتا ہے۔

تاہم انجان شخص سے ملاقات اور اس کے عوض پیسوں کی پیش کش پر اداکارہ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ان پیغامات کو اپنی ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا اور پیغامات کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے پیش کش کرنے والے کو پیغام دیا کہ وہ اداکارہ ہیں جسم فروش نہیں۔

مریم نفیس نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انجان شخص کی جانب سے ملاقات کے عوض پیسوں کی پیش کش کے پیغامات ان کی ذہنی صحت کو متاثر کر رہے ہیں اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایسے بیمار ذہنیت والے افراد کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ ان کا کام ہی یہی ہے۔

مریم نفیس نے پیغامات بھجوانے والے شخص پر واضح کیا کہ وہ صرف اداکارہ ہیں

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close