انٹرٹینمنٹ

گلوکارہ کنیکا کپور کو کورونا سے نجات مل گئی

کنیکا کپور کے ٹیسٹ تنائج منفیآنے کے بعد گلوکارہ کو ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔

بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور میں گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، ہسپتال میں گلوکارہ کے دو بار کورونا ٹیسٹ کیے گئے، پہلے ٹیسٹ کے منفی نتائج ہفتے کو سامنے آئے جس کے بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا اور خوش قسمتی سے اس کے تنائج بھی منفی آئے۔

رپورٹس کے مطابق کنیکا اب تک 6 بار کورونا کا ٹیسٹ کروا چکی ہیں جن میں سے چار کے نتائج مثبت آئے تھے جبکہ اب دو کے تنائج منفی آئے ہیں۔

خیال رہے کہ کنیکا کپور میں کورونا کی تشخیص گزشتہ ماہ اس وقت ہوئی جب وہ برطانیہ سے مبئی واپس آئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close