Featuredانٹرٹینمنٹ

پاکستانی ٹرک آرٹسٹ کاسیاہ فام جارج کو خراج تحسین

رنگوں کی مدد سے ٹرک آرٹ بنا کر دنیا کو نسل پرستی کے خلاف مساوات کا پیغام دیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک : پاکستان کے ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے امریکی پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو شوخ رنگ کے منفرد ٹرک آرٹ کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے اپنے گھر کی دیوار پر سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی تصویر اور اس کے اردگرد مختلف رنگوں کی مدد سے ٹرک آرٹ بنا کر دنیا کو نسل پرستی کے خلاف مساوات کا پیغام دیا۔

ٹرک آرٹسٹ نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوتے ٹرک آرٹ بنانے کے ساتھ ساتھ اس پر پیغام بھی لکھا کہ ‘ہم کالے ہیں تو کیا دل والے ہیں’، علاوہ ازیں انہوں نے اپنی آرٹ میں ایک اور مصرع لکھا کہ ‘گوروں کی نہ کالوں کی، دنیا ہے دل والوں کی’۔
حیدر علی نے نسل پرستی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کہا کہ سیاہ رنگت کائنات میں بڑی اہمیت رکھتی ہے، ہم اس ہی سیاہ رنگت کی بدولت آسمان پر خوبصورت جگمگاتے تارے دیکھ پاتے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولِس میں 25 مئی 2020 کو سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں 45 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔
مینی پولس میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس نے امریکا کی کئی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close