فہد مصطفیٰ کا عمران خان سے شکوہ ، وزیر اعظم کو ووٹ دینے کا فیصلہ درست تھا یا غلط؟
جہاں عام افراد وزیر اعظم سے شکوے کرتے دکھائی دیتے ہیں، وہیں شوبز شخصیات بھی اب ان سے شکوہ کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ملک کے حالیہ حالات کے بعد اپنی ایک ٹوئٹ میں عمران خان سے شکوہ کیا کہ وہ انہیں بتائیں کہ ان کی جانب سے وزیر اعظم کو ووٹ دینے کا فیصلہ درست تھا یا غلط؟
فہد مصطفیٰ نے اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ ملک کو چلانا کوئی آسان کام نہیں۔
@ImranKhanPTI Sir i know running a country is not an easy Job but what happened to (Yeh Koi Rocket Science Nahi) you kept telling us that when you were in the opposition. Plz tell me if i made the right decision voting you ?
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) June 26, 2020
اداکار نے وزیر اعظم سے شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ جب وہ اپوزیشن میں ہوتے تھے تو ملک چلانے سے متعلق کہتے تھے کہ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ وہ انہیں بتائیں کی ان کی جانب سے انہیں ووٹ دینے کا فیصلہ درست تھا یا غلط؟
فہد مصطفیٰ کے سوال اور شکووں پر وزیر اعظم عمران خان یا کسی حکومتی نمائندے نے تو کوئی جواب نہیں دیا تاہم ان کی ٹوئٹ پر اداکار اعجاز اسلم سمیت دیگر افراد نے کمنٹس کرکے انہیں مزید صبر کرنے کا کہا۔
Fahad you made a big mistake, if you voted to PTI.
— Maham Jee (@MahamSindhi) June 27, 2020
خاتون مداح ماہم جی نے تو فہد مصطفیٰ کو یہ کہہ ڈالا کہ اگر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے تو انہوں نے بہت بڑی غلطی کردی۔
اعجاز اسلم نے فہد مصطفیٰ کی ٹوئٹ پر کمنٹ کیا کہ یہ بہت بڑا سوال ہے کہ ہم ووٹ ڈالنے کیوں نکلے تھے؟ ساتھ ہی انہوں نے فہد مصطفیٰ کو تجویز دی کہ اب سارا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں۔
There is big question mark now …why did we went out to vote … Sab Kuch Allah par hee Chor dein
— aijaz aslam (@aijazz7) June 27, 2020
اداکار اعجاز اسلم نے فہد مصطفیٰ کی ٹوئٹ پر کمنٹس کرنے کےعلاوہ اپنی ایک ٹوئٹ میں بھی موجودہ حکومت کے 2 سال میں ملک میں سامنے آنے والے مسائل پر بات کی۔
اعجاز اسلم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ دو سال میں’پیٹرول مافیا، پانی مافیا، بجلی مافیا، بے روزگاری، کرنسی کی قدر میں کمی، کورونا بحران، شوگر مافیا اور آٹا مافیا سمیت دیگر مسائل سامنے آئے۔
اداکار نے مزید لکھا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ مستقبل میں کیسے مسائل سامنے آتے ہیں؟
Petrol mafia . Water mafia . Electricity mafia .. unemployment.. currency devaluations..corona crisis ..sugar mafia … atta mafia and much more … devastating 2 years let’s see what more is coming ..
— aijaz aslam (@aijazz7) June 27, 2020
اعجاز اسلم کی ٹوئٹ پر میزبان وسیم بادامی سمیت کئی افراد نے کمنٹس کیے اور انہیں مشورہ دیا کہ بس انہیں گھبرانا نہیں ہے۔
Aijaz Bhai.
Ghabrana nahee hay 😡😡😡— Waseem Badami (@WaseemBadami) June 27, 2020
وسیم بادامی نے اعجاز اسلم کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بھائی بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے، جس پر اداکار نے انہیں جواب دیا کہ کب تک آخر عوام کو بے وقوف بنایا جائے گا اور انہیں یہ دیکھتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ ہمارے خوبصورت ملک کو لالی پاپ کی باتوں پر گندے نالے کی نذر کردیا گیا۔
Aijaz Bhai.
Ghabrana nahee hay 😡😡😡— Waseem Badami (@WaseemBadami) June 27, 2020