انٹرٹینمنٹ

پہلی بار مسلمان خواتین کے لیے فیشن شو کا انعقاد

جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ مسلم خواتین کے لیے ایک فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس فیشن شو کے دوران ماڈلز رنگارنگ ملبوسات پہن کر شریک ہوئیں۔

شو کو چار چاند اس وقت لگے جب ریمپ پر ماڈلز ان حجاب کو پہنے جلوہ افروز ہوئی، جسے دیکھ کر حاضرین کی جانب سے خوب داد دی گئی، فیشن شو میں رنگا رنگ حجاب کے ساتھ ساتھ ماڈرن ڈیزائن کے گاؤن بھی متعارف کروائے گئے۔

اس تقریب میں دنیا بھر سے مسلم ڈیزائنرز نے حصہ لیا جنہوں نے حجاب کو نئی جدت دیتے ہوئے کھلتے رنگوں کے ساتھ ساتھ فیشن کے بدلتے تقاضوں کا خیال رکھا، اس ایونٹ کا انعقاد خاص طور پر جاپان میں رہنے والی مسلم خواتین کے لیے کیا گیا تھا۔

اس فیشن شو میں دس بڑے برانڈز نے شرکت کی اور ان میں سے زیادہ تر سنگاپور کے برانڈز تھے، دو روز تک جاری رہنے والے اس شو میں نہ صرف مسلمان بلکہ جاپانی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close