اداکارہ روبینہ اشرف نے کورونا کو شکست د ے دی
اداکارہ روبینہ اشرف کورونا سے مکمل صحت یابی کے بعد گھر منتقل ہوگئیں۔
روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے والدہ کے گھر آنے کی خوشی میں اپنے گھر کو سجایا ہوا تھا۔
منیٰ طارق نے اپنی والدہ کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ یہ سب اس مسکان کے لیے جس کے بارے میں، میں نے سوچا تھا کہ شاید میں اسے کبھی نہ دیکھ پاؤں اور ان ہاتھوں کے لیے جن کے بارے میں، میں نے سوچا کہ میں انھیں شاید اب کبھی نہ چوم پاؤں۔
منیٰ طارق نے والدہ کے ساتھ تصویر کے کیپشن میں مزید لکھا کہ میری والدہ جو ایک ماہ تک کورونا وائرس میں مبتلا رہیں، آج یہ صحت یاب ہوکر دوبارہ ہمارے درمیان موجود ہیں۔
منیٰ طارق کا کہنا تھا کہ میں نے روزانہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مجھے میری سب سے بہترین چیز دوبارہ لوٹا دیں، اس وقت نے مجھے نہ صرف یہ سکھایا کہ میں ان کا زیادہ خیال رکھوں بلکہ اس نے مجھے یہ احساس بھی کروادیا کہ میں ان کے بغیر کچھ بھی نہیں۔