Featuredانٹرٹینمنٹ

ٹیلر سوئفٹ کے آٹھویں میوزک ایلبم ’فوک لورے‘ ریلیز کردیا

ٹیلر سوئفٹ کے آٹھویں میوزک ایلبم کا ریلیز ہوتے ہی منفرد ریکارڈ

امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کورونا کی وبا کے باوجود اپنا آٹھواں میوزک ایلبم ریلیز کرکے سب کو حیران کردیا۔

ٹیلر سوئفٹ کے آٹھویں میوزک ایلبم کا ریلیز ہوتے ہی منفرد ریکارڈ

فوربز کے مطابق ’فوک لورے‘ کو میوزک ویب سائٹ اسپاٹی فائے پر ریلیز ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد 8 کروڑ افراد نے سنا جو ایک ریکارڈ ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے آٹھویں میوزک ایلبم ’فوک لورے‘ کو کورونا کی وبا کے باوجود 24 جولائی کو ریلیز کردیا گیا۔

گلوکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیے جانے کے بعد ’فوک لورے‘ کو 24 جولائی کو ریلیز کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے کئی میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹس پر پہلے نمبر پر آگیا۔

ٹیلر سوئفٹ کا میوزک ایلبم آئی ٹیون میوزک ویب سائٹ پر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جب کہ دیگر ویب سائٹس پر بھی میوزک ایلبم نے نئے ریکارڈز بٹورے۔

شوبز ویب سائٹ ورائٹی کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے آٹھویں میوزک ایلبم کے ریلیز ہونے کے24 گھنٹےکے اندر ہی اس کی 13 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں جو ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

اسپاٹی فائے پر 8 کروڑ بار سنا جانے والا ٹیلر سوئفٹ کا میوزک ایلبم اتنی بڑی تعداد میں گلوکارہ کا سنا جانے والا پہلا ایلبم بھی بن گیا جب کہ ان کے ایلبم نے 2020 کا سب سے زیادہ سنے جانے والے میوزک ایلبم کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

ٹیلر سوئفٹ کے میوزک ایلبم کی کامیابی اور اس کی جانب سے ریکارڈز بنائے جانے پر کئی میوزک و شوبز ویب سائٹس نے گلوکارہ کے گانوں کی تعریف کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close