انٹرٹینمنٹ
سیف علی خان کی بیٹی اپنی پہلی فلم میں ہریتھک کی ہیروئین بنیں گی
ممبئی: سیف علی خان اورامرتا سنگھ کی بیٹی سارہ خان کی بالی ووڈ میں انٹری کے چرچے کافی عرصے سے ہورہے ہیں اوراب وہ اپنی پہلی فلم میں ہریتھک روشن کے ساتھ ڈیبیو کرتی نظرآئیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان بالی ووڈ میں انٹری کی خواہشمند تھیں جس کے بعد مختلف ہدایت کاروں کی جانب سے ان کے ڈیبیو کے لیے خبریں گردش کررہی تھی جب کہ سب سے زیادہ پروڈیوسراور ہدایت کارکرن جوہرکا نام سامنے آرہا تھا لیکن اب سارا علی بالی ووڈ ہدایت کارکرن ملہوترا کی کامیڈی فلم میں اداکارہریتھک روشن کے ہمراہ جلوہ گرہوں گی۔
ہدایتکارکرن ملہوترا نے اپنی کامیڈی فلم کا نام اوردیگراداکاروں کے نام تاحال فائنل نہیں کیے ہیں جب کہ فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔