انٹرٹینمنٹ

سنیما مالکان کا بھارتی فلمیں دکھانے کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مظالم اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد پاکستانی سنیما گھروں کے مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی تھی۔

پاکستانی سنیما مالکان نے آج اعلان کیا کہ 19 دسمبر سے ملک بھر میں ہندوستانی فلموں کی نمائش دوبارہ شروع کردی جائے گی۔ مالکان کا کہنا ہے کہ فلموں کی نمائش معطل کی تھی تاہم ان پر مکمل پابندی عائد نہیں کی گئی تھی۔

خیال رہے رواں سال ستمبر میں مقبوضہ کشمیر میں اڑی سیکٹر پر حملے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں تیزی آنے کے بعد سنیما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش پر خودساختہ پابندی عائد کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close