انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان ایشیا کی پرکشش ترین خواتین میں شامل

ممبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی ڈراموں میں شانداراداکاری کرکے خوب داد حاصل کی اوراب اداکارہ جلد ہی بالی ووڈ میں اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم “رئیس” میں ڈیبیو کرتی بھی نظرآئیں گی لیکن اب ایک قدم اورآگے بڑھتے ہوئے اداکارہ نے ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں بھی جگہ بنالی ہے۔

برطانوی جریدے “ایسٹرن آئی” کی جانب سے ایشیا کی پرکشش ترین خواتین کے چناؤ کے لیے ایک سروے کرایا گیا، سروے میں ووٹ ڈالنے کے لیے ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فہرست میں نویں نمبرپرجگہ بنائی ہے جب کہ ماہرہ فہرست میں واحد پاکستانی بھی ہیں۔

فہرست میں پہلے نمبرپراداکارہ دپیکا پڈوکون، دوسرے نمبرپرپریانکا چوپڑا، تیسرے نمبرپرٹی وی اداکارہ نیا شرما، چوتھے نمبرپرٹی وی  دھرشتی شرما جب کہ 5 ویں نمبرپرادکارہ عالیہ بھٹ شامل ہیں۔ چھٹے نمبرپرماڈل واداکارہ سنایا ایرانی، ساتویں نمبرپراداکارہ کترینہ کیف، آٹھویں نمبرپرسونم کپور، نویں نمبرپرپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جب کہ دسویں نمبرپرماڈل واداکارہ گوہرخان شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close