انٹرٹینمنٹ

پاکستانی ڈرامے اور فلمیں سعودی عرب میں نشر کرنے پر اتفاق

اسلام آباد : سعودی سفیر اور سینیٹر فیصل جاوید کے درمیان پاکستانی ڈراموں اور فلموں کا عربی زبان میں ترجمہ کرکے سعودی ذرائع ابلاغ پر نشر کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں رہنما نے دوطرفہ تعلقات اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواف سعید المالکی اور سینیٹر فیصل جاوید کے درمیان سعودی عرب میں پاکستانی ڈرامے اور فلمیں نشر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ ملکی شعبہ سیاحت کی ترقی کے لیے پاکستان کے خوبصورت چہرے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند دن پہلے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close