Featuredانٹرٹینمنٹ

علی ظفر کو کسی خاتون کے ساتھ چھیڑخانی اور غیر اخلاقی بات کرتے نہیں دیکھا

اداکارہ ریشم نے کہا کہ انہوں نے آج تک علی ظفر کو کسی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے نہیں دیکھا

اداکارہ ریشم نے کہا کہ انہوں نے کیوں خاتون ہونے کے باوجود میشا شفیع کے بجائے علی ظفر کی حمایت کی۔

ریشم کے مطابق وہ گزشتہ 2 دہائیوں سے علی ظفر کو جانتی ہیں اور انہوں نے آج تک انہیں کسی بھی خاتون کے حوالے سے کوئی بھی غیر اخلاقی بات کرتے ہوئے یا کسی خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

وہ علی ظفر کی اہلیہ کو بھی ٹھیک طرح سے جانتی ہیں جب کہ ان کے گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ اداکارہ صبا حمید سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔

ریشم نے کہا کہ انہوں نے میشا شفیع کی شادی میں شرکت کی تھی اور وہ ان کی بھی بہت عزت کرتی ہیں مگر چوں کہ انہوں نے آج تک علی ظفر کو کسی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے نہیں دیکھا تھا، اس لیے انہوں نے ان کی حمایت کی۔

ریشم نے انکشاف کیا کہ علی ظفر کی حمایت کرنے پر خود گلوکار بھی حیران رہ گئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ بہت سارے لوگ خوف کی وجہ سے ان کی حمایت نہیں کر رہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں کسی کا بھی خوف نہیں، وہ صرف خدا سے ڈرتی ہیں۔

ریشم نے بتایا کہ انہوں نے کیوں ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

وہ خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کام بھی کر چکی ہیں اور وہ ان کے کام کی قدر بھی کرتی ہیں مگر وہ ایسے شخص ہیں جو خواتین کی عزت نہیں کرتے، اس لیے انہوں نے ان پر تنقید کی تھی۔

ریشم کے مطابق خلیل الرحمٰن جن خواتین پر تنقید کرتے ہیں، ان کے ساتھ وہ کام بھی کرتے ہیں اور ان کی محنت سے وہ پیسے بھی کماتے ہیں۔

فلم ساز کی جانب سے بیوی کو ہی فلموں کے کردار دیے جانے کے بعد انہوں نے فلموں سے کنارہ کشی کرکے ٹی وی کا رخ اختیار کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close