انٹرٹینمنٹ

ڈائٹنگ نے بھارتی اداکارہ کی جان لے لی

 بالی وڈ اداکارہ ڈائٹنگ کے شوق کے باعث گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔

بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی 27 سالہ بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی جمعے کو گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ مشتی مکھرجی کیٹو ڈائٹنگ کر رہی تھیں جس کی وجہ سے ان کے گردے فیل ہوگئے اور وہ بنگلور میں انتقال کر گئیں۔

اداکارہ مشتی مکھرجی نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کانچی‘ سے کیا تھا جب کہ یہ فلم ’میں کرشنا ہوں‘، گریٹ گرینڈ مستی‘، ‘بیگم جان‘، اور ’منی کرنیکا‘ جیسی فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

کیٹو ڈائٹنگ کیا ہے؟

کیٹو ڈائٹ کا مطلب ’لو کارب ڈائٹ‘ ہے جس میں ایسی خوراک کا استعمال کرتے ہیں جس میں پروٹین اور فیٹ ہوتا ہے جب کہ اس ڈائٹ میں کاربوہائڈریٹس کا استعمال بلکل کم کردیتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی ڈائٹ ہے جسے مختصر اور صرف اُتنے ہی وقت کے لیے کرنا چاہیے جب تک آپ کا وزن کم نہیں ہوجاتا، طویل عرصے تک اس ڈائٹ کو کرنے سے صحت سے متعلق بے شمار مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close