انٹرٹینمنٹ

اداکارہ نمرہ خان اپنے شوہر سے الگ ہوگئیں

لاہور : اداکارہ نمرہ خان کی اپنے شوہر راجہ افتخار اعظم سے علیحدگی ہو گئی

دنیا نیوز کے مطابق اداکارہ کے فیملی رکن نے علیحدگی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی علیحدگی کچھ خاندانی وجوہات کی بنا پر ہوئی لیکن ابھی طلاق کے حوالے سے کوئی بھی بات نہیں کی جا سکتی۔

اداکارہ اور ان کے شوہر کے تعلقات ٹھیک نہ ہونے کی خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی تھی اور کچھ صارفین نے اداکارہ پر تشدد کئے جانے کی بات بھی کی تھی۔

تاہم علیحدگی کی خبر کی تصدیق کرنے والے فیملی رکن کا کہنا ہے کہ نمرہ خان کو کسی بھی قسم کے گھریلو تشدد کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close