اداکارہ پائل گھوش نے ہتک عزت کے کیس میں اداکارہ ریچا چڈھا سے معافی مانگ لی
’ریپ‘ واقعے میں نام لینے پر ریچا چڈھا نے پائل گھوش پر مقدمہ کردیا تھا۔
ریچا چڈا نے پائل گھوش پر ’ریپ‘ واقعے کو بیان کرنے میں اپنا نام لیے جانے پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
بولی وڈ اداکارہ پائل گھوش نے نام بدنام کرنے کے ہتک عزت کے کیس میں بالآخر اداکارہ ریچا چڈھا سے معافی مانگ لی۔
پائل گھوش معافی مانگے جانے سے قبل بار بار سوشل میڈیا پر بیان دیتی دکھائی دی تھیں کہ وہ ریچا چڈھا سے معافی نہیں مانگیں گی۔
پائل گوش متعدد سماعتوں کے دوران عدالت کے سامنے معافی مانگے جانے کی رضامندی دکھاتی تھیں، سوشل میڈیا پر معافی مانگنے سے انکار کرتی رہی تھیں۔
تاہم بعد ازاں سوشل میڈیا پر بیانات جاری کیے کہ وہ ریچا چڈھا سے معافی نہیں مانگیں گی۔
ریچا چڈا نے پائل گھوش پر ’ریپ‘ واقعے کو بیان کرنے میں اپنا نام لیے جانے پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
ریچا چڈھا نے پائل گھوش پر ممبئی ہائی کورٹ میں 7 اکتوبر کو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
ریچا چڈھا نے اس وقت پائل گھوش کے خلاف دعویٰ دائر کیا تھا جب کہ حال ہی میں پائل گھوش نے ایک انٹرویو میں ریچا چڈھا کا نام لیا تھا۔
ریچا چڈھا نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا تھا کہ پائل گھوش نے انٹرویو کے دوران ان کا نام تیسرے فریق کے طور پر لیا اور بتایا کہ انہیں ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے فلم ساز انوراگ کشیپ نے بتایا کہ ان کے ایک فون کال پر ریچا چڈھا سمیت دیگر اداکارائیں تیار رہتی ہیں۔
ریچا چڈھا نے ریپ الزامات کے کیس میں اپنا نام لیے جانے پر پائل گھوش کے خلاف مقدمہ کیا تھا، جس کی ابتدائی سماعت 8 اکتوبر کو ہوئی تھی۔
12 اکتوبر کو ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے پائل گھوش کو 2 دن کے اندر معافی مانگنے یا نہ مانگنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے 14 اکتوبر کو معافی مانگ کر عدالت میں دستاویزات جمع کرادیں۔