انٹرٹینمنٹ
جلد کورونا وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاؤں گی
ماڈل علیزے گبول نے کچھ دن قبل ٹوئٹر پر کورونا وائرس کی تشخیص کی خبر دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ علیزے گبول نے بھی حال ہی میں فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میں بہت جلد عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔
انسٹاگرام پر اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے ماڈل علیزے گبول نے لکھا کہ ’مجھے آئسولیٹ ہوئے 10 دن گُزر گئے ہیں اور میرے لیے یہ تجربہ کچھ خاصا خوش گوار نہیں رہا لیکن الحمد للہ مداحوں کی دُعاؤں نے مجھے بہت ہمت اور حوصلہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میں بہت جلد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔
ماڈل علیزے گبول نے کچھ دن قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے فالوورز اور مداحوں کو کورونا وائرس کی تشخیص کی خبر دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔