انٹرٹینمنٹ

آپ جس کام کے خلاف بولتی ہیں وہی کر رہی ہیں

رنگت پر مبنی امتیازی سلوک کی مخالف پاکستانی ماڈل ’باڈی شیمنگ کرنے پر‘ تنقید کی زد میں

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس بھی خود کو ملنے والے ایوارڈ کے بعد اپنی رنگت کو نشانہ بنائے جانے کے موضوع کو چھیڑنے پر بہت عرصہ زیر بحث رہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ وہ وقتاً فوقتاً اس حوالے سے بات بھی کرتی ہیں۔

لیکن حال ہی میں کسی نے انہی شرمندہ کرنے کے لیے ایک ٹی وی ٹاک شوز میں ان کی جانب سے اداکارہ آمنہ حق کی پہچان ان کے وزن کی بنیاد پر کروانے والا کلپ شیئر کر دیا۔ کلپ وائرل ہوا اور انہیں کہا گیا کہ آپ جس کام کے خلاف بولتی ہیں وہی آپ بھی کر رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو میں آمنہ الیاس کہتی ہیں کہ ’میں نے زندگی میں کبھی کسی کو موٹا نہیں کہا۔۔۔ ہاتھی، گینڈا اور سانڈ جیسے الفاظ استعمال کیے ہیں‘

بہت سے صارفین انھیں یہ یاد دلاتے نظر آئے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں تو رنگت کی بنیاد پر ماڈلز اور اداکاراؤں کو درپیش تعصب کے خلاف آواز بلند کرتی ہیں اور فیئرنس کریمز استعمال نہ کرنے کی تجویز دیتی ہیں لیکن خود ساتھی اداکارہ کی ’باڈی شیمنگ‘ کر بیٹھیں۔

بات یہاں ختم نہیں ہوئی۔۔۔ آمنہ الیاس نے دو ن قبل انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ یہ کہتی نظر آئیں کہ ’لوگ انسان کی ماضی کی غلطی معاف نہیں کرتے اور 1947 کی غلطی پر بھی آج شرمندہ کرتے ہیں‘۔

آمنہ نے کہا کہ لوگوں کو ان کی کمیوں کے وجہ سے مختلف ناموں سے پکارنا ایک عام رویہ ہے۔ جسے ماضی میں وہ بھی اپنائے ہوئے تھیں لیکن وہ سب ان کا ماضی تھا۔

بات ختم ہونے کے بجائے اور بڑھ گئی جب انھوں نے خود پر تنقید کرنے والوں سے کہا ’کوئی بھی ماں کے پیٹ سے اخلاقات سیکھ کر نہیں آتا اور یہ مت کہیے گا کہ آپ نے ایسا کبھی نہیں کیا۔‘

انھوں نے آمنہ حق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو ہو گیا وہ اسے بدل تو نہیں سکتی لیکن وہ وہ بہتر ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔

کچھ لوگوں کے خیال میں اس بحث کے بعد جب آمنہ الیاس نے اپنی بات کی وضاحت کی تو جو صفائی انھوں نے پیش کی وہ مزید الجھن کا سبب بن گئی۔

مگر اس ویڈیو کے آخر میں آمنہ الیاس ایک پراٹھا اٹھاتی ہیں اور پھر یہ کہتی ہیں کہ ’یہ پراٹھا موٹا بھی ہے اور جل کر کالا بھی ہو گیا ہے۔‘

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close