Featuredانٹرٹینمنٹ

بڑی مشکلوں سے فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا

 فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا کہ انہیں بڑی مشکل اور محنت کے بعد بولی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملا۔

فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ کہا گیا ’جنسی تعلقات‘ استوار نہیں کرتیں تو کام نہیں ملے گا

ایک عام خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کے حوالے سے حال ہی میں فاطمہ ثنا شیخ نے شوبز ویب سائٹ پنک ولا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں بڑی مشکل اور محنت کے بعد بولی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملا۔

فاطمہ ثنا شیخ نے بتایا کہ اگرچہ انہیں بڑی مشکلوں سے فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا، مگر موقع ملنے سے قبل انہیں بتایا جاتا تھا کہ ان کے چہرے اور جسم کے خدوخال ہیروئن جیسے نہیں ہیں۔

اداکارہ کے مطابق انہیں ہیروئن جیسے چہرے اور جسمانی خدوخال نہ ہونے کا طعنہ دیا جاتا اور ساتھ ہی انہیں کہا جاتا تھا کہ جب تک وہ کسی شوبز شخصیات سے ’جنسی تعلقات‘ استوار نہیں کریں گی، تب تک انہیں فلم انڈسٹری میں کام نہیں ملے گا۔

فاطمہ ثنا شیخ کے مطابق ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے کی پیش کش سے انکار کے باعث ہی انہیں کئی منصوبوں میں کام نہیں دیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

👗 @kalkifashion Styled by @akshitas11 Assisted by @nishthaparwani Hair @dharamshalaorane

A post shared by Fatima Sana Shaikh (@fatimasanashaikh) on

اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جب وہ محض تین سال کی تھیں، تب انہیں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا اور آج بھی فلم انڈسٹری سمیت ہر شعبے میں خواتین کو جنسی استحصال اور ہراسانی کا سامنا ہے۔

فاطمہ ثنا شیخ نے بتایا کہ انہیں ’جنسی تعلقات‘ کے بدلے کام کی پیش کش کی گئی تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ مذکورہ پیش کش انہیں کس نے کی اور ساتھ ہی انہوں نے 3 سال کی عمر میں استحصال کا نشانہ بنانے والے شخص کا نام بھی نہیں لیا۔

فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی ریلیز کے موقع پر ان کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں کہ انہوں نے خود سے 30 سال بڑے عامر خان سے تعلقات استوار کرلیے تاہم بعد ازاں اداکارہ نے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیا تھا۔

فاطمہ ثنا شیخ نے اگرچہ بطور اداکارہ 2016 کی فلم ’دنگل‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تاہم وہ 1997 میں ہی بطور چائلڈ آرٹسٹ اداکاری کا آغاز کر چکی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close