Featuredانٹرٹینمنٹ

جنسی استحصال کے مجرم ہاروی وائنسٹن کے خلاف ایک اور مقدمہ

ہاروی وائنسٹن کی سابق پروڈکشن اسسٹنٹ مریم ہیلی نے انہیں جنسی ہراساں کرنے اور دیگر تکالیف پر معاوضے کا مقدمہ کردیا۔

مریم ہیلی جو اپنا نام میمی ہیلی بھی استعمال کرتی ہیں، انہوں نے جولائی 2006 میں ہاروی وائنسٹن کے جنسی حملے کی وجہ سے خود کو پہنچنے والے تکلیف اور درد پر غیر متعین معاوضے اور تعزیراتی سزا کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

مریم ہیلی جو لندن میں رہتی ہیں، انہوں نے میم ہیٹن میں واقع امریکی ضلعی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

68 سالہ ہاروی وائنسٹن خود کو مجرم قرار دینے اور 23 سال قید کے خلاف اپیل کررہے ہیں جو انہیں 2013 میں اداکارہ جیسیکا من کے ریپ اور مریم ہیلی پر جنسی حملے کے جرم پر سنائی گئی تھی۔

ہولی وڈ فلم پروڈیوسر کو مین ہیٹن میں واقع نیویارک کی عدالت نے 24 فروری کو سزا سنائی تھی جبکہ ہاروی وائنسٹن کو لاس اینجلس میں بھی ریپ اور جنسی حملوں کے الزامات کا سامنا ہے۔

بعد ازاں ہاروی وائنسٹن کے خلاف رفتہ رفتہ دیگر خواتین اور اداکارائیں بھی سامنے آئیں اور مجموعی طور پر ان پر 100 کے قریب خواتین نے ریپ اور جنسی تشدد کے الزامات لگائے تھے۔

ہاروی وائنسٹن پر الزامات لگانے والی خواتین میں معروف اداکارائیں بھی شامل تھیں جب کہ ان پر متعدد ایسی خواتین نے بھی الزامات لگائے جو نشانہ بنتے وقت نابالغ تھیں، جس کے بعد ان کے خلاف امریکا کی مختلف ریاستوں کی عدالتوں میں سول اور فوجداری مقدمات دائر کیے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close