انٹرٹینمنٹ

نامناسب ویڈیو شوٹ پر بھارتی اداکارہ گرفتار

بھارتی اداکارہ و ماڈل کو نامناسب ویڈیو شوٹنگ پر گوا کے علاقے کلانگوٹے کی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پونم پانڈے کو گوا فارورڈ پارٹی کے وومن ونگ کی جانب سے کیناکونا میں چاپولی ڈیم میں نامناسب ویڈیو شوٹنگ کی شکایت درج کرانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پونم پانڈے کو کیناکونا کے پولیس حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ایک نامعلوم شخص کے خلاف بھی پونم پر بنی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی ایف آئی آر درج کی گئی۔

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ پونم پانڈے شمالی گوا کے فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش پذیر تھیں اور انہیں کلانگوٹے پولیس ٹیم نے گرفتار کیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (ساؤتھ) کمار سنگھ نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ اداکارہ کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں شوٹنگ کے لیے گوا کے جنوبی ضلع کے رہائشیوں کی جانب سے حکومتی اجازت نامے کی خلاف ورزی کے الزام پر 2 پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کردیا گیا تھا۔

آج کیناکونا کے رہائشیوں نے علاقے میں شٹ ڈاؤن کا مطالبہ کیا تھا اور شوٹنگ کے لیے اداکارہ اور عملے کے افراد کو مبینہ تحفظ فراہم کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس نے دونوں اہلکاروں کو معطل کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں اور کہا کہ انکوائری کے بعد اس حوالے سے بتایا جائے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close