Featuredانٹرٹینمنٹ

موٹر وے زیادتی کیس کی مختصر فلم یوٹیوب پر ریلیز

چند ماہ قبل لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے کیس کے بعد اداکارہ صنم سعید کی ایک مختصر فلم یوٹیوب پر ریلیز کی گئی ہے جس میں لوگوں کو ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے۔

مختصر فلم ‘اب بس’ کی کہانی موٹروے حادثے پر مبنی ہے جسے یوٹیوب پر سی پرائم چینل پر ریلیز کیا گیا ہے اور اس میں اداکارہ صنعم سعید نے اداکاری ہے۔

اس مختصر فلم میں سماجی مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں خواتین بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں۔

‘اب بس’ کا دورانیہ 10 منٹ 24 سیکنڈ ہے جس میں صنم سعید نے مایا نامی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جس کے والد کو دل کا دورہ پڑتا ہے اور اسے ان کے پاس جانے کے لیے اکیلے سفر کرنا ہوتا ہے، اکیلے سفر کرنے سے پہلے وہ اپنی حفاظت کے لیے مختلف قسم کی چھریاں، بندوق اور دیگر چیزیں اپنے ساتھ رکھتی ہے۔

اس فلم کی ہدایت کاری محسن طلعت نے دی ہے جب کہ فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر سیمین نویس ہیں اور اس کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close