سوشل میڈیا پر میری کردار کشی اور بلیک میل کیا جا رہا ہے
اداکارہ وینا ملک کا سابق شوہر اسد خٹک کے الزام پر ایکشن
اداکارہ وینا ملک نے اپنے سابق شوہر اسد خٹک کی طرف سے بچوں کو دبئی سے سمگل کرنے کے الزام پر ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی اے میں اپنے سابق شوہر کیخلاف ایک درخواست جمع کروا دی ہے
تفصیلات کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے سابق شوہر انکی کردار کشی اور بلیک میلنگ جیسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔
متنازعہ اداکارہ وینا ملک ایک بار بھی تنقید کی زد میں ہیں جب ان کے سابق شوہر کے ان پر اپنے ہی بچوں کی سمگلنگ کا الزام عائد کر دیا ہے اور ان کی گالیاں نکالنے کی آڈیو میڈیا پر لیک کر دی ہے۔
اس سارے واقعہ کے تناظر میں اب وینا ملک نے ایف آئی اے میں ایک درخواست جمع کروا دی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے سابق شوہر سوشل میڈیا پر ان کیخلاف مہم چلوا رہے ہیں جس میں ان کی کردار کشی اور انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے جس پر ایکشن لیا جائے۔
وینا ملک کی طرف سے اس تازہ کارروائی کے بعد ان کے سابق شوہر اسد خٹک ایک بار منظر عام پر آگئے
اسد خٹک نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ وہ اس سے قبل ہی یعنی 27 اکتوبر کو وینا ملک کیخلاف ایف آئی اے میں ایک درخواست دائر کر چکے ہیں
درخواست میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے بچوں کے نقلی پاکستانی پاسپورٹس کی انکوائری کی جائے ٗ یہ بھی دیکھا جائے کہ کیسے میرے بچوں کو دبئی سے اغوا کر کے پاکستان لایا گیا۔
وینا ملک کے سابق شوہر کا دعویٰ ہے کہ انہیں تو ابھی تک ایف آئی اے کی طرف سے کوئی بھی جواب نہیں ملا ہے۔