انٹرٹینمنٹ

مقدس شہر میں مذہبی عبادات کے دوران جنسی استحصال کیا گیا

زندگی میں متعدد بار جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق بھارتی گلوکارہ نیہا بھاسن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا زندگی میں متعدد بار جنسی استحصال کیا گیا۔

گلوکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں خود کو ملنے والی موت اور ‘ریپ’ کی دھمکیوں پر بھی کھل کر بات کی۔

گلوکارہ نیہا بھاسن نے اپنے ساتھ ہونے والے جنسی استحصال کے واقعات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ محض 10 سال کی تھیں تو انہیں ہندوؤں کے لیے مقدس شہر کی اہمیت رکھنے والے شہر ہردوار میں مذہبی عبادات کے دوران استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔

گلوکارہ نے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ عبادات میں مصروف تھیں، تاہم ان کی والدہ ان سے کچھ فاصلے پر تھیں کہ ایک شخص نے انہں بری طرح چھوا۔

گلوکارہ نے بتایا کہ مذکورہ واقعے نے ان کی ذہنی صحت پر اثر کیا اور وہ کافی عرصے تک صدمے سے نہ نکل سکیں۔

نیہا بھاسن اپنے ساتھ ہونے والے جنسی استحصال کے واقعات کے حوالے سے مزید بتایا کہ انہیں ایک بار بھرے ہال میں ایک شخص نے استحصال کا نشانہ بنایا۔

گلوکارہ کے مطابق ہال میں ایک شخص نے ان کی چھاتی پر ہاتھ پھیرے اور وہ واقعہ آج بھی انہیں یاد ہے۔

استحصال کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوتا بلکہ انہیں متعدد بار آن لائن ہراسانی کا سامنا بھی کرنا پڑا، یہاں تک کہ انہیں موت اور ریپ کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

بولڈ لباس اور پرفارمنس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ہر وقت ٹرولنگ کا نشانہ بننے والی گلوکارہ کے مطابق انہوں نے ایک بار کسی گلوکار کی تعریف کی تو کورین میوزیکل بینڈ کے مداحوں نے انہیں سرعام ریپ کرنے اور موت کی دھمکیاں دیں۔

نیہا بھاسن نے 2007 میں تامل اور تیلگو فلموں میں گیت گانےسے کیریئر کا آغاز کیا، تاہم 2008 میں ہی انہوں نے بولی وڈ میں بھی انٹردی اور پریانکا چوپڑا کی فلم فیشن کے لیے گانا گایا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close