انٹرٹینمنٹ

معروف امریکی ماڈل نے اسلام کی خاطر ماڈلنگ چھوڑ دی

امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے اپنے مذہبی خیالات کی وجہ سے’رن وے‘ ماڈلنگ کی دنیا سےکنارہ کشی اختیار کر لی۔

حلیمہ عدن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ‘ماڈلنگ کا شعبہ میرے مذہبی عقائد سے مطابقت نہیں رکھتا، کورونا وبا نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ بطور مسلمان خاتون میرے اقدار کیا ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ماڈلنگ کےکام کو قبول کرنا میرے مذہبی خیالات کے خلاف ہے، اس کے لیے میں اپنے آپ کے علاوہ کسی کو الزام نہیں دے سکتی کیونکہ میں نے اسے زیادہ اہمیت دی’۔

ماڈل حلیمہ عدن نے کہا کہ ‘حجاب اوڑھنے والی خاتون کی حیثیت سے میرے سفر میں بہت اتار چڑھاؤ آئے، فیشن کی صنعت میں اصل مسئلہ مسلمان خواتین اسٹائلسٹس کی عدم موجودگی ہے جنہیں یہ سمجھ ہو کہ حجاب پہننا کتنا اہم ہے’۔

امریکی سپر ماڈل جی جی حدید اور ان کی بہن بیلا حدید نے ماڈل حلیمہ عدن کے اس فیصلے کو خوب سراہا۔

خیال رہے کہ حلیمہ عدن کینیا میں ایک مہاجر کیمپ میں صومالی والدین کے ہاں پیدا ہوئیں اور 6 برس کی عمر میں امریکا منتقل ہوئی۔

حلیمہ عدن نے منیسوٹا کے مقابلہ حسن میں حجاب پہن کر شرکت کے بعد انٹرنیشنل ماڈلنگ ایجنسی کی توجہ حاصل کی جب کہ انہوں نے حجاب سے متعلق ملبوسات کو فیشن ویک کی زینب بنایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close