Featuredانٹرٹینمنٹ

وینا ملک کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

سابق شوہر اسد خٹک دبئی سے وینا ملک کی گرفتاری کے وارنٹ جلد جاری کرائیں گے۔

وینا ملک اوران کے سابق شوہر اسد خٹک میں بچوں کی حوالگی کی جنگ جاری ہے اور 2 روز قبل وینا ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے

تاہم اس کے جواب میں جیونیوز کے مطابق  اسد خٹک نے کہا ہےکہ انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا اور وہ دبئی سے وینا ملک کی گرفتاری کے وارنٹ جلد جاری کرائیں گے۔

وینا ملک کی جانب سے ہرجانہ نوٹس کے بیان کا جواب دیتے ہوئے اسد خٹک نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ’ وینا ملک اس بار مہربانی کرکے میرے حقیقی ایڈریس پر ہی نوٹس بھیجنا، دھوکہ دہی، جھوٹ فریب آپ کا پرانا پیشہ ہے،  میرے ماں بہنوں کو قتل کی دھمکی اور میرے امریکی بچوں کو پاکستانی سفارتخانہ دبئی کی مدد سے سے غیر قانونی طریقے سے اغوا پر ریاست پاکستان کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے؟

اسد خٹک نے وینا ملک پر ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے  کہا کہ ’ زاہدہ بی بی عرف وینا ملک جو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے، غیراخلاقی گالم گلوچ دھمکیاں دینے اور غیر قانونی طور پر میرے بچوں کو اغوا اور ریاست پاکستان کی عزت کو پامال کرنے والی دن رات میرے سماجی اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی کوششیں کر رہی ہے، میری سچائی کوئی روک نہیں سکتا، میرے ساتھ اللہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close