مصری اداکارہ فرعونی طرز کا لباس پہننے پر گرفتار
قاہرہ : اہرام مصرمیں فرعونی طرز کا لباس پہن کر ماڈلنگ کرنے والی اداکارہ اور فوٹوگرافر گرفتار۔
ماڈل سلمیٰ الشیمی کو قاہرہ پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ مخصوص لباس میں تصویر بنوا رہی تھی ۔
View this post on Instagram
مقامی فیشن ماڈل سلمیٰ الشیمی کی سوشل میڈیا پر فرعونی طرز لباس میں تصاویر سامنے آنے کے بعد عوام میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔
نوادرات کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مصطفیٰ وزیری نے واقعہ میں ملوث فیشن ماڈل کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے ، اور اسکے خلاف باقاعدہ طور پر کارروائی کی تیار یاں بھی شروع کردی گئی ہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ آثار قدیمہ کے علاقے میں کسی فیش ماڈل کا فرعونی دور کا لباس پہن کا بغیراجازت داخل ہونا وہاں پر ماڈلنگ کرنا غیر قانونی ہے ۔
ماڈل سلمی الشیمی نے اہرام مصر کے قدیم علاقے میں فرعونی دور کے کپڑے پہنے ہوئے تصاویر کھنچوائیں۔
انہوں نےمتعدد ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں جنہیں بعد میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شئیر بھی کیا تھا ۔ جس کے بعد عوام میں شدید غم وغصہ پایا گیا ہے ۔
سماجی کارکنوں نے ماڈل کی اس حرکت پر اس کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ عوامی ردعمل کے بعد متلقہ سرکاری حکام نے کہا تھا کہ جو بھی شخص نوادرات اور مصری تہذیب کے حق میں غفلت کا مظاہرہ کرے گا اسے سزا دی جائیگی ۔